8 مئی، 2016، 12:38 AM

کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سول سوسائٹی کے رہنما ہلاک

کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سول سوسائٹی کے رہنما ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سول سوسائٹی کے رہنما اور سابق صحافی خرم ذکی ہلاک ہوگئے ہیں۔رم ذکی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مظاہروں میں بھی شریک رہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سول سوسائٹی کے رہنما اور سابق صحافی خرم ذکی ہلاک ہوگئے ہیں۔  پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں ایک ہوٹل کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خرم ذکی اور راؤ خالد شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ خرم ذکی کو شدید زخمی حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ واضح  رہے کہ خرم ذکی، ایک اور سول سوسائٹی کے رہنما جبران ناصر کے ساتھ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مظاہروں میں بھی شریک رہے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

 

News ID 1863848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha